20 ستمبر، 2009، 5:44 PM

عید الفطر

اکثر اسلامی ممالک سمیت ایران میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

اکثر اسلامی ممالک سمیت ایران میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

اکثر اسلامی ممالک سمیت ایران میں بھی آج عید الفطر مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اکثر اسلامی ممالک سمیت ایران میں بھی آج عید الفطر مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ آج عید سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، اردن، فلسطین، یمن، اردن، لبنان، شام سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک جبکہ جاپان امریکا، لندن، فرانس اور سوڈان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور ان ملکوں میں عید مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ایران میں بھی آج عیدالفطر انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ایران میں عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں ہوا جہاں نمازعید الفطر رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔ تہران یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں ہونے والے نماز عید الفطر کے اجتماع میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفرا نے شرکت کی ۔
News ID 949915

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha